بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ممتاز علی اور ایم ایس کا نرسز کے ساتھ توہین آمیز رویہ

ادویات ہسپتال سے باہر فروخت کئے جانے کا انکشاف ، ایکشن لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا،ہسپتال کی نرسز کاصوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ ،ہسپتال حکام کی نوٹس لینے کی یقین دہانی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ممتاز علی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ارشد علی کا نرسز کے ساتھ توہین آمیز رویہ ، ادویات ہسپتال سے باہر فروخت کئے جانے کا انکشاف ، ہسپتال کی نرسز نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف ایکشن لیں بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔

ہسپتال حکام نے نوٹس لینے کی یقین دہانی کروادی۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں گزشتہ کئی ماہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے نرسز کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے ۔ تاخیر سے آنے پر توہین آمیز رویہ اختیارکیا جارہا ہے گالم گلوچ اور ملازمت سے نکالے جانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

متعدد مرتبہ جونیئر نرسز کے ساتھ ہاتھا پائی کی نوبت تک آئی ہے۔

ہسپتال کی ایک جونیئر نرس نے بتایا کہ دونوں افسران نے ہسپتال میں من مانیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ہسپتال کے اعلیٰ حکام کو جونیئر اور سینئر نرسز نے تحریری طورپر شکایات بھی کی ہیں مگر ان کے خلاف ایکشن نہیں ہوا انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خلاف ایکشن لیں بصورت دیگر نرسز ان کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :