وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس

کوئٹہ بم دھماکے ،پولیس انسپکٹر کی شہادت کے واقعہ کاجائزہ لیاگیا،ان واقعات کے تناظرمیں امن وامان کی صورت پرغور حکام کی جانب سے اجلاس کو بم دھماکے اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی میں بھرپورطاقت کا استعمال کیاجائے، نواب ثناء اللہ خان زہری کی ہدایت

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:15

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں کوئٹہ بم دھماکے اورپولیس انسپکٹر کی شہادت کے واقعہ کاجائزہ لیاگیا،اوران واقعات کے تناظرمیں امن وامان کی صورت پرغورکیاگیا،صوبائی وزرأ سردارمحمداسلم بزنجو، میرسرفرازبگٹی، عبدالرحیم زیارتوال،سرداررضامحمدبڑیچ، میر محمدخان لہڑی، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق،آئی جی پولیس،ڈی آئی جی کوئٹہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

حکام کی جانب سے اجلاس کو بم دھماکے اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کوئٹہ شہر کی سیکیورٹی کے اقدامات کاازسرنوجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید مؤثربنایاجائے گااورتمام متعلقہ ادارے مربوط لائحہ عمل کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں کو مزید تیز کریںگے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی میں بھرپورطاقت کا استعمال کیاجائے ،تمام سیکیورٹی فورسز کے مابین اطلاعات کے تبادلے کے نظام کو مزید موثربنایاجائے اورمعمولی سے معمولی بات کو بھی نظرانداز نہ کیاجائے ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قربانیاں دے رہی ہیں ہم سب کا مقصد عوام کے جان ومال کا تحفظ اورصوبے کو پُرامن بناناہے۔

اجلاس میں کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے اوران پر فوری عملدرآمد کے آغاز کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں بم دھماکے کے شہدأ اورشہید پولیس انسپکٹر کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہدأ کیلئے دُعائے مغفرت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :