ڈیرہ اللہ یار : وا پڈا ہا ئیڈرو الیکٹر ک ورکرز یو نین کے زیر اہتما م مطا لبا ت کی منظو ری کیلئے احتجا جی ریلی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:15

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء)ڈیرہ اللہ یار میں وا پڈا ہا ئیڈرو الیکٹر ک ورکرز یو نین کے زیر اہتما م مطا لبا ت کی منظو ری کیلئے احتجا جی ریلی نکا لی گئی اور مظا ہرہ کیا گیا ریلی واپڈا آفس سے مطا لبا ت کے حق میں ریلی نکا لی گئی جس میں واپڈا اہلکا رو ںنے بڑ ی تعداد میں شر کت کی مظا ہرین نے مطا لبا ت کے حق میں نعر ے با زی کی اس مو قع پر واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹر ک ور کرز یو نین کے ڈو یژنل جنرل سیکر ٹر ی غلا م یا سین کھو سہ ، چیئرمین سب ڈویژن جعفرآباد سفر خان لہڑی ،منظو ر احمد کھو سہ ،راحت اللہ لاشاری،لیاقت علی کٹبار ، میاں خان لاشاری ودیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کیسکوانتظا میہ کی جا نب سے وا پڈا اہلکارو ں کو ٹو ل اینڈ پلا نٹس کی عدم فرا ہمی سے کام میں مشکلا ت کا سامنا ہے جد ید آلا ت نہ ہو نے کی وجہ سے کئی اہلکا ر دورا ن ڈیو ٹی کر نٹ لگنے کے وا قعا ت میں جا ن کی با زی ہا رگئے ہیں کیسکو انتظا میہ کو کئی با ر مسا ئل سے آگاہ کیا مگر انتظا میہ کے کا نو ں پر جو ں تک نہیں رینگتی انھو ں نے کہا کہ حفا ظتی آلا ت کی سہو لت نہ ہونے کے با وجود آ ئے روز بجلی کے فا لٹ کو دو ر کر نے کیلئے وا پڈا اہلکار اپنی جا ن ہتھیلی پر رکھ کر فرا ئض کو انجا م دینے پر مجبو ر ہیں واپڈا اہلکا رو ں کی سیفٹی کیلئے حکو مت اور کیسکو انتظا میہ نے کو ئی اقدا ما ت نہیں کیے جس سے حا دثا ت معمو ل بنتے جا رہے ہیں انھو ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ واپڈا ہلکا رو ں کو ٹو ل اینڈ پلا نٹس سمیت تما م حفا ظتی آلا ت فرا ہم کیے جا ئیں تا کہ ان کی مشکلا ت ختم ہو سکیں ۔