بولان:ڈھاڈر آوارہ کتوں نے شہر کو اپنا مسکن بنا لیا

عوام کی زندگی اجیرن ، کتے غول کی صورت میں دفاتر ،دکانوں روڈ کنارے گھومتے پھرتے رہتے ہیں، بچوں بوڑھوں پر اچانک حملہ آور ہونا روز کا معمول بن گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈھاڈر آوارہ کتوں نے شہر کو اپنا مسکن بنا لیاعوام کی زندگی اجیرن بنادی کتے غول کی صورت میں دفاتر ،دکانوں روڈ کنارے گھومتے پھرتے رہتے ہیں اورموقع پاکر بچوں بوڑھوں پر اچانک حملہ آور ہونا روز کا معمول بن گیا شہریوں نے بارہا میونسپل کمیٹی کو آگاہ کیا کہ انہیں تلف کیئے جائیں مگر میونسپل انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل نظر آتی ہے اقدامات کیئے جائیں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کچھی کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈھاڈر آج کل کتوں کیلئے پر سکون شہر بن چکا ہے شہر بھر کی گلیوں محلوں کوچوں سمیت بازاروں ہوٹلوں دکانوں کے باہر کتوںکے غول در غول گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں جن سے شہری تنگ آچکے ہیں آوارہ کتوں نے رات کوموٹر سائیکل ،سائیکل سواروں سمیت بچوں بوڑھوں پر حملہ آور ہونا معمول بنالیا ہے کتوں کی وجہ سے پیدل چلنے والے بچوں بزرگوں میں بھی خوف حراس پہل چکا ہے میونسپل کمیٹی ڈھاڈر نے بھی اس ضمن میں اپنے فرائض سے منہ موڑ لیا ہے کئی بارانہیں آگاہ کرنے کے باوجود بھی میونسپل انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہا کوئی گلہ محلہ ایسا نہیں جہاں کتے گھومتے پھرتے نظر نہ آتے ہوں لیکن عوامی مسائل سے آنکھیں بند کیئے میونسپل کمیٹی کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ڈھاڈر کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ایک بار پھر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر شہر میں کتوں کے خلاف فوری اور ہنگامی طور پر کتا مار مہم چلائی جائے تاکہ آوارہ کتوں کو تلف کرکے ٹھکانہ لگایا جائے اور عوامی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :