نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، لیاقت بلوچ

اداروں سے تصادم کے معا ملہ پر مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ‘شہباز شریف ‘حمزہ شہبازاور چوہدری نثا ر نے نواز شریف کی جارحانہ سیاست کے غبارے سے ہوا نکال دی ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ نوازشریف اور انکی فیملی کرپشن کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے ملٹری سے تعلقات میں کشیدگی خوش آئند بات نہیں ہے پاکستان اس وقت 75ارب ڈالر کا مقروض ہے صحافیوں ، طلباء کنونشن سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اداروں سے تصادم کے معا ملہ پر مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ‘شہباز شریف ‘حمزہ شہبازاور چوہدری نثا ر نے نواز شریف کی جارحانہ سیاست کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے‘قوم کو پتہ چل چکا ہے کہ نوازشریف اور انکی فیملی کرپشن کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے ملٹری سے تعلقات میں کشیدگی خوش آئند بات نہیں ہے پاکستان اس وقت 75ارب ڈالر کا مقروض ہے بیرون ممالک سیاستدانوں کی رکھی رقوم کو واپس لایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے گزشتہ روز سرگودھا میں صحافیوں اور طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نااہلی کا غصہ نکالنے کیلئے معتبر اداروں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور وہ سوچ رہے ہیں کہ اس طرح انکی کی ہوئی کرپشن بچ سکتی ہے ۔لیکن وہ سن لیں کہ اب پاکستان کا بچہ بچہ یہ بات جان چکا ہے کہ نواز شریف اور اسکے خاندان نے کرپشن کی ہے اور عدالت کی جانب سے انہیں نااہل کیا جانا درست اقدام ہے جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پا نا مہ لیکس میں جن 436افراد کے نام ہیںان سب کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے اور قوم کی لوٹے ہوئی دو لت واپس لیکر ملکی خزانے میں جمع کروائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست نے اداروں میں تصادم اور پارلیمنٹ کو بے وقعت کیا وہ اپنے تحفظ اور سیاسی استحکام کیلئے اداروں میں تصادم چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں اس سازش میں کامیاب نہیں ہو نے دینگے کیونکہ ملک و قوم کا مستقبل جمہوری استحکام میں ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی جما عتیں ماروثی سیاست پر یقین رکھتی ہے جبکہ جماعت اسلامی ملک کی وہ وواحد سیاسی پارٹی ہے جس میں جمہویت ہے اور اسکی قیادت نیچے سے اوپر آتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی غلطی تسلیم کریں اور جمہوریت کے تسلسل کو چلنے دیں 2018کے قومی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف کو عبرتناک شکست ہوگی سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی پاکستان کیلئے خطرناک ثابت ہوگی جب تک عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہیں ہوتی اس وقت تک ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی طرز پر دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان جن مشکلات کا شکار اور عالمی دبائو میں ہے ان حالات میں دینی قیادت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی مثبت کر دار ادا کرے ‘ جماعت اسلامی کے علاوہ ملک کی دیگر جماعتیں موروثی سیاست کی علمبردار ہیں۔