بھارت: اتر پردیش میں ٹریفک حادثہ ،2افراد ہلاک ،18زخمی

متاثرہ بسیں تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھیں کہ ایک بس کا ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ رکھ سکا،عینی شاہدین

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریفک حادثہ کے باعث2افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق ریاست اترپردیش کے صلع بدھون کی شاہراہ پر حادثے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو ریاستی مسافر بس مخالف سمت سے آتی ہوئی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں،جس کے نتیجے میں 2مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 18 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں،تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ بسیں تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھیں کہ ایک بس کا ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ رکھ سکا،جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔پولیس نے واقعہ سے متعلق تحقیق شروع کردی ہے،دونوں بس ڈرائیوروں سے تفتیش کی جارہی ہی۔