چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

پی ایس ایل کے 2سے 4میچز کراچی میں کرانا چاہتے ہیں ،ہم رینجرز ،پولیس ، حکومتی سیکیورٹی کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ جس قسم کا تعاون درکار ہوگا سندھ حکومت تعاون کرے گی، نجم سیٹھی آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بھارت پاکستان کیساتھ نہیں کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس کٹ جائیں گے ، یہ طے ہوچکا ہے ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی، چیئرمین پی سی بی سندھ کے عوام بالخصوص کراچی والوں کی دلی خواہش ہے کراچی میں کرکٹ آئے اور کھیلوں کے میدان آباد ہوں ،اس سلسلے میں وہ ہماری ہر ممکن مدد کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:10

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیراعلیٰ سندھ  سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ سیزن میں پی ایس ایل 2سے 4میچز کراچی میں بھی کر انا چاہتے ہیں ، 4دن بعد آئی سی سی کی ٹیم کے سربراہ آرہے ہیں ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بھارت پاکستان کیساتھ نہیں کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس کٹ جائیں گے ، یہ طے ہوچکا ہے ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی، انہوں نے کہا کہ پہلے پی ایس ایل کے میچز کرائیں گے پھر انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ پہلے کراچی میں پہلے میچز ہوتے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا اس لئے ہم نے پہلے لاہور میں میچ کرائے ۔

لاہور میں ہم نے کر کے دکھادیا ہے اور اب کراچی کی باری ہے ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات کا مقصد یہی تھا کہ فروری میں یہاں پی ایس ایل کے 2سے 4میچز کا کرانا چاہ رہے ہیں اور اس کیلئے ہم رینجرز ،پولیس اور حکومتی سیکیورٹی کی ضرورت ہے ۔ملاقات خوش آئند رہی اور مراد علی شاہ نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ جس قسم کا تعاون درکار ہوگا سندھ حکومت تعاون کرے گی۔

مراد علی شاہ کا یہی کہنا تھا کہ یہ سندھ کے عوام بالخصوص کراچی والوں کی دلی خواہش ہے کراچی میں کرکٹ آئے اور کھیلوں کے میدان آباد ہوں ،اس سلسلے میں وہ ہماری ہر ممکن مدد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے ۔اس لئے سیکیورٹی کے انتظامات ایمرجنسی بنیادوں پر کئے جارہے ہیں ،۔چاد دن بعد آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کے سربراہ آرہے ہیں ۔

ہم چاہیں گے کہ اس حوالے سے بریفنگ کا اہتمام ہوجائے تاکہ راستہ بالکل صاف ہوجائے ۔اس لئے چار دن کے اندر اندرسندھ حکومت ، رینجرز اورپولیس نے ملکر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن بنانی ہے ۔جو کہ آئی سی سی ٹیم کے سربراہ کو دی جائی گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی صورتحال بھی کافی حد تک خراب ہے ۔جس کی وجوہات سب کے سامنے ہیں ۔

اب وقت آگیا ہے کہ ان کی حالت درست کی جائے ہم نے اس حوالے سے بجٹ بنالیا ہے ۔ نیشنل اسٹیڈیم کودرست کرنے کیلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں ، نیشنل اسٹیڈیم کاکام مرحلہ وارکرایاجائیگا،انہوں نے کہا کہ کراچی اکیڈمی کیلیے اقبال قاسم ،سلیم جعفر،اعظم خان کے انٹرویوہوئے ہیں ، کراچی اکیڈمی میں اقبال قاسم ،سلیم جعفر،اعظم خان میں سے ایک کاتقررہوگا۔