حکومت کے منی بجٹ سے عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا فیصلے پر نظرثانی کی جائے،شیخ عامر وحید
نصف عرصے میں منی بجٹ کا اعلان پالیسی سازوں کی طرف سے مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کا مظہر ہے، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
بدھ 18 اکتوبر 2017 21:10
(جاری ہے)
شیخ عامر وحید نے کہا کہ بعض درآمداتی چیزیں مقامی مصنوعات کی پیداوار میں خام مال کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں اور ان پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے سے ہماری برآمدات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کی بجائے حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ برآمداتی شعبے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور برآمدات کو فروغ دینے میں نجی شعبے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے جس سے تجارتی خسارے میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات پچھلے تین سال سے تنزلی کا شکار ہیں لیکن حکومت نے اس عرصے میں برآمدکنندگان کے اہم مسائل حل کرنے کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برآمدات کیلئے زیادہ تر ٹیکسٹائل مصنوعات پر انحصار کر رہا ہے جبکہ زرعی اور ایس ایم ای شعبے کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے جس سے تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ایس ایم ای شعبے کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرے، نجی شعبے خاص طور پر ایس ایم ایز کو کمرشل بینکوں کے ذریعے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کرنے کی کوشش کرے اور درآمداتی خال مال پر ٹیکسوں میں کمی کرے جس سے برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا اور تجارتی خسارہ کم ہو گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا حکومت کو چاہیے تھا کہ یکطرفہ طور پر منی بجٹ کا اعلان کرنے سے پہلے ملک کے چیمبرز آف کامرس اور تاجر رہنمائوں کو پوری طرح اعتماد میں لیتی تا کہ تجارتی خسارہ پر قابو پانے کیلئے متفقہ حکمت عملی وضع کی جا سکتی۔ لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ حکومت آئندہ اس طرح کے یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.