وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کا پیش نہ ہونا تاخیری حربہ ہے، نیئر حسین بخاری

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) ء احتساب عدالت میں بدعنوانی ریفرنس کے ملزم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کا پیش نہ ہونا تاخیری حربہ ہے اسحاق ڈار سرکاری عہدہ رکھ کر مقدمہ پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ اسحاق ڈار استعفیٰ دے کر مقدمے کا سامنا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کی پیشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانے کی چوری کے ملزم کو خزانے کا نگہبان رکھنا غیر مناسب ہے ۔

عالمی ادارے قرض کی رقم دینے کو تیار نہیں اور نہ اہل لیگ نے قومی رقم پر بدعنوانی کے نامزد ملزم کو خازن بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کی بحیثیت ملزم احتساب عدالتوں میں پیشی بھگتنا جگ ہنسائی ہے ۔قوم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہے کہ چارٹرٹڈ اکائونٹنٹ کی بیرون و اندرون ملک بے حساب جائیدادیں کیسے بن گئیں ۔ نیئر بخاری نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے ملزمان جتنی بھی بہانے بازیاں کریں قوم کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :