Live Updates

وارنٹ گرفتاری، عمران خان نے ا سلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

ْ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ بنیادی انسانی کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن کے بارہ اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں موقف

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:10

وارنٹ گرفتاری، عمران خان نے ا سلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے بارہ اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے بعد عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے خلاف قانون ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں جو کہ بنیادی انسانی کی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے قانونی طور پر کوئی حیثیت نہیں حاصل واضح رہے کہ عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے درخواست زیر سماعت ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور سابق رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے بارہ اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے درخواستیں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے وصول کرلی ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات