تحریک انصاف نے خورشید شاہ سے سی پیک سے جڑے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کے معاملے کو پی اے سی میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:07

تحریک انصاف نے خورشید شاہ سے سی پیک سے جڑے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے سی پیک سے جڑے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کے معاملے کو پی اے سی میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے خورشید شاہ کو سی پیک سے جڑے منصوبوں میں کرپشن کے معاملے کے لئے خط تحریر کردیاہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ 400 ارب کی کرپشن کا معاملہ فوری طور پر پی اے سی میں اٹھایا جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خورشید شاہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معتبر ذرائع نیشنل ہائی اتھارٹی کے منصوبوں میں 400 ارب کی کرپشن کی خبر دے رہے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سی پیک کے تحت بھی کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے این ایچ اے کے 52 منصوبوں میں غیر معمولی کرپشن کی نشاندہی کی ہے۔ان 52 منصوبوں میں کرپشن کا حجم 470 ارب سے زائد ہے۔اس لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے اس معاملے پرکارروائی کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔