Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:07

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کوئٹہ بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیاہے ۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات