برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے , اینڈریو پارکر

حالیہ دنوں میں بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کررہے ہیں ،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:07

برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے , اینڈریو پارکر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) برطانوی خفیہ ادارے کے سربراہ اینڈریو پارکرنے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مزید دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینڈریو پارکر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ برطانیہ میں ممکنہ حملوں کی اطلاعات ہیں، انہوں نے کہا کہ 34 سالہ کیرئیر میں دہشت گردی کے اتنے سنگین خطرات کبھی نہیں دیکھے جن کا برطانیہ کو اب سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی حیثیت میں دہشت گروں کی کاروائیوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے جن کو روکنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بہت سے دہشت گرد برطانیہ کا رخ کررہے ہیں جنہیں ڈھونڈنا بہت مشکل ہے۔

متعلقہ عنوان :