بلاول بھٹو کی سانحہ کارساز میں شہداء کی یادگار پر حاضری

پھولوں کا گلدستہ ، فاتحہ خوانی و خراج عقیدت پیش کیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:07

بلاول بھٹو کی سانحہ کارساز میں شہداء کی یادگار پر حاضری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کارساز پر یارگار شہداء پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پھولوں کا گلدستہ اور فاتحہ خوانی بھی کی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بلاول بھٹو یادگار شہداء کی 10ویں برسی کی موقع پر کارساز پہنچے جہاں پر ان کے ہمرا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دپٹی اسپیکر شہلا رضا موجود تھی بلاول بھٹو نے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی اور وہاں پر کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کی اس موقع پر کارکنوں سے کی جانب سے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کی حق میں نعرے بھی لگائے گئے

متعلقہ عنوان :