وزیراعظم سے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:56

وزیراعظم  سے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم  وفد کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں عامر خان،کنور دلشاد،وسیم اختر اور کامران ٹیسواری نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی میں وزیراعظم کی طرف سے ترقیاتی پیکج کے اعلان پر عملدرآمد کرانے اور کراچی میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔وزیراعظم نے اپنے کراچی دورہ پر ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ گورنر سندھ محمد زبیر عمر اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھی۔