ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں، ضلعی چیئرمین اوکاڑہ ملک علی قادر عباس

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:55

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) ضلعی چیئرمین ملک علی قادر عباس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں ٹھیکہ جات کی شفاف بولی اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی ہے ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قیام کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں کسی بھی قسم کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خاتمہ کے لیے منتخب ضلع کونسل کے نمائندوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے ٹھیکہ جات میں میرٹ کامدنظر رکھا ہے ملک علی قادر عباس نے کہا کہ ضلع میں تفریح کی سہولت کے لیے قائم پارکوں کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے سیکورٹی کے پیش نظر پارکوں میں سیکورٹی گارڈز تعینات کیے جارہے ہیںاس موقع پر چیئرمین یونین کونسل عماراجمل چوہدری،چوہدری محمدوسیم،میاں صداقت خان،وسیم انور اکبر بھٹی،میاں محمد اقبال جیوے کااور صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہر رشید چوہدری بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :