پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں کیلئے 147 نئی گاڑیاں خرید لی

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) مالی بحران کا رونا رونے والی پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں کیلئے 147 نئی گاڑیاں خرید لی ہیںتقریبا 65 کروڑ 87 لاکھ روپے کی مالیت سے خریدی گئی گاڑیوں میں تین ہزار سی سی ڈیزل گاڑیاں شامل ہیںجنہیں پنجاب حکومت صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں کو فیلڈ میں کام کرنے کیلئے جاری کریگی نئی گاڑیوں میں ٹویوٹا ، ہائی لیکس ، ڈبل کیبن شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :