شہریوں کو بیمار کرنے والی سموگ ایک بار پھر لاہور پر حملے کیلئے تیار

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:55

شہریوں کو بیمار کرنے والی سموگ ایک بار پھر لاہور پر حملے کیلئے تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) موسم سرما میں لاہور کے شہریوں کو بیمار کرنے والی سموگ ایک بار پھر لاہور پر حملے کیلئے تیارکھڑی ہے اس سلسلے میں محکمہ تحفظ ماحولیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا شہر میں سموگ کے حملے سے متعلق محکمہ تحفظ ماحولیات کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز، سٹی ٹریفک پولیس، محکمہ زراعت، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف حکمت عملی بنائے محکمہ زراعت کسانوں میں فصلوں کو کٹائی کے بعد آگ لگانے سے متعلق آگاہی پیدا کرے ناکارہ فضلے کو آگ لگانے کے بجائے متبادل سدباب کیاجائے قبل ازوقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے سموگ سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :