لاہور ہائیکورٹ نے یکم نومبر سے وکلاء پر گائون پہننے کی پابندی کولازم قرار دیدیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:54

لاہور ہائیکورٹ نے یکم نومبر سے وکلاء پر گائون پہننے کی پابندی کولازم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے یکم نومبر سے وکلاء پر گائون پہننے کی پابندی کولازم قرار دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ اس پابندی کااطلاق لاہورہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپورہائیکورٹ کے بنچوں پر بھی ہوگا جہاں وکلاء یکم نومبر سے گائون پہن کر عدالتوں میں پیش ہو سکیں گے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں لاہورہائیکورٹ کے وکلاء کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ یکم نومبر سے گائون پہن کر لاہورہائیکورٹ کی عدالتوں میںپیش ہوں۔

متعلقہ عنوان :