اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘کا پہلا آفیشل ٹریلر لانچ

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:54

اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘کا پہلا آفیشل ٹریلر لانچ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘کا پہلا آفیشل ٹریلر لانچ کر دیا گیا فلم کو 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگافلم ’’بول ‘‘اور’’ خدا کے لئے ‘‘جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنانے والے ہدایتکار شعیب منصور کا ایک اور شاہکار ‘‘ورنہ ‘‘تیار ہوگیا جس کا پہلا آفیشل ٹریلر لانچ کردیا گیا فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے یہ فلم بھی خواتین پر ہونے والے ظلم کے ساتھ سماجی و معاشرتی مسائل پر مبنی ہے، فلم میں وڈیرہ شاہی نظام کو بھی موضوع بنایا گیا ہے جو خواتین کی حق تلفی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی بقیہ کاسٹ میں اداکار ہارون شاہد، رشید ناز، ضرار خان، نمل کنول اور سلمان شوکت شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :