کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کاروا ئیاں ، 3ڈاکوہلاک ، 2ملزمان گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:40

کراچی کے مختلف علاقوں میں  پولیس کاروا ئیاں ، 3ڈاکوہلاک ، 2ملزمان  گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) سپر ہائی وے ملیر اور لانڈھی کے علاقے میں مختلف پولیس کاروائیوں کے دوران 3ڈاکوہلاک اور 2ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔پولیس کے حکام کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب سپرہائی وے جنجال گوٹھ جنگل روڈکے قریب موٹرسائیکل سوارلوٹ مارکرکے فرارہورہے تھے کہ پیٹرولنگ پرموجودپولیس موبائل موقع پرپہنچی اورملزمان کورکنے کااشارہ دیاجس پرملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی،پولیس کی جانب سے بھرپورجوابی کاررروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2ڈاکومارے گئے ۔

پولیس نے نعشوںکوتحویل میں لینے کے بعدجائے وقوعہ سے تمام شواہداکھٹے کئے بعدازاںنعشوںکوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے بتایاکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکل اورمسروقہ سامان برآمدہواہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیرروائوانوارکے مطابق ہلاک ملزمان میں سے ایک ملزم کی شناخت زیارت گل کے نام سے ہوئی ہے اورہلاک ڈاکوئوںنے کچھ عرصہ قبل سپرہائی وے پرڈکیتی مزاحمت پرخاتون کوقتل کیاتھا۔

اس کے علاوہ ملزمان اغواء برائے تاوان کی وارداتوںمیں بھی ملوث تھے ۔پولیس نے نعشوںکوضابطے کی کارروائی کے بعدسردخانے منتقل کردیا۔دوسری جانب پولیس کی ایک او رکاروائی کے دوران لانڈھی نمبر89میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم شدیدزخمی ہوگیاجس کوطبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کیا،جہاںپرملزم کامران زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساپولیس نے بتایاکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمدہوئی ہے ۔

جبکہ ایک دوسری کاروائی میں نیشنل ہائی وے پرپولیس نے کارروائی کرکے ملزم ندیم عرف پیٹرکوگرفتارکرلیا۔ایس ایس پی ملیررائوانوارکے مطابق ملزم کے قبضے سے آوان بم اوراسلحہ برآمدہواہے ،جبکہ درمحمدگوٹھ میں پولیس نے چھاپہ مارکرمنشیات فروش محمدخورشیدکوگرفتارکرکے اسکے قبضے سے شراب کی بوتلیںاورنقدی برآمدکرلی۔#

متعلقہ عنوان :