پاک فوج کاآزادی کی 70ویں سالگرہ پر پاکستان موٹر ریلی منعقد کرنے کا اعلان

ریلی کا مقصد ملک میں ایڈونچر سپورٹس سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینا ہے،آئی ایس پی آر

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:40

پاک فوج کاآزادی کی 70ویں سالگرہ پر پاکستان موٹر ریلی منعقد کرنے کا اعلان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاک فوج نے آزادی کی 70ویں سالگرہ پر پاکستان موٹر ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ریلی کا مقصد ملک میں ایڈونچر سپورٹس سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آزادی کی 70ویں سالگرہ پر پاک فوج نے پاکستان موٹر ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے یہ ریلی اکیس سے اکتیس اکتوبر تک منعقد کی جائے گی جوکہ خنجراب سے شروع ہوکر گلگت اسلام آباد اور جنوبی وزیرستان کوئٹہ پہنچے گی یہ ریلی کوئٹہ سے کراچی اور تین ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرکے گوادر میں ختم ہوگی موٹر ریلی میں 23 مختلف کلبوں سے 300 جیپ 500 موٹر سائیکلیں اور 150ونٹیج کاریں حصہ لیں گی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق موٹر ریلی ملک میں ایڈونچر سپورٹس سیاحت اور ثقافت کوفروغ دے گی ۔