رائے ونڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے ہسپتال کے دروازے پر بچی کو جنم دینے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ‘محمد اشرف بھٹی

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے رائے ونڈ کے تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے ہسپتال کے دروازے پر ہی ایک ماں کی جانب سے بچی کے پیدائش کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اپنے حلقے اور ان کے گھر کے عین قریب واقع ہسپتال کی یہ حالت ہے تو اندازہ لگائیں وہاں پر پنجاب کے دیگر اضلاع کے تحصیل ہسپتالوں کی کیا حالت ہو گی ہم اسی لئے خادم اعلیٰ سے روز یہ کہتے ہیں کہ پنجاب کے عوام کی ضرورت رنگ برنگی میٹرو بسیں نہیں بلکہ صحت و تعلیم کی بنیادی ضرورتیں ہیں لیکن خادم اعلی میٹرو اورنج لائن ٹرین پر تو دوسو ارب روپے خرچ کرنے کو تیار ہیں لیکن ہسپتالوں کی ھالت کو بہتر کرنے کی طرف ان کی زرا سی بھی توجہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد جہاں پر ہسپتال کے ایم ایس کو معطل کیا گیا ہے تو وہی پر اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے شہباز شریف کو بھی فی الفور مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ اس کے اصل ذمے دار شہباز شریف ہیں جنہوں نے ہسپتال کا عجلت میں اور اپنے نمبر ٹانگنے کے لئے افتتاح تو کردیا لیکن یہاں پر ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنانا مناسب نہیں سمجھا ۔انہوں نے کہا کہ اس دلخراش واقعہ پر پنجاب کی ہر ماں کو دکھ ہوا ہے لیکن (ن) لیگ اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے اگر (ن) لیگ میں زرا سی بھی شرم باقی ہے تو وہ اولین ترجیح کے طور پر ہسپتالوں کی ھالت کو بہتر بنائی

متعلقہ عنوان :