بھارتی باؤلر شریشانتھ پر تاحیات پابندی برقرار

شریشانتھ کو بی سی سی آئی کی جانب سے کرائی جانے والی تمام کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہنا ہوگا، کیرالہ ہائی کورٹ

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:32

بھارتی باؤلر شریشانتھ پر تاحیات پابندی برقرار
کوچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی فاسٹ باؤلرشریشانتھ پر لگائی جانے والی پابندی برقرار رہے گی۔منگل کے روز کوچی میں کیریلا ہائی کورٹ کی ڈویژنبینچ نے کہا کہ شریشانتھ کو بی سی سی آئی کی جانب سے کرائی جانے والی تمام کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہنا ہوگا۔شریشانتھ پر 2015میں بی سی سی آئی نے 2013کی انڈین پریمیئر لیگ میں کرپشن ثابت ہونے پرتاحیات پابندی عائد کی تھی۔

شریشانتھ راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کیس کے الزامات کی زد میں آئے تھے۔رواں برس اگست میں کیریلا ہائی کورٹ نے بی سی سی آئی کے شریشانتھ پر تاحیات پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔گزشتہ برس دہلی میں ایک خصوصی عدالت نے انہیں 2013کے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس سے بری قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کا عدالتی حکم ،رانجی ٹرافی کھیلنے کی تیاری کرنے والے 34سالہ باؤلر کیلئے بڑا جھٹکا ہوگا۔

چیف جسٹس نونیتی پرساد سنگھ کی کیریلا ہائیکورٹ ڈویڑن بینچ نے فیصلہ جاری کیا کہ عدالت بی سی سی آئی کی جانب سے لگائی جانے والی تاحیات پابندی پر عدالتی نظرثانی نہیں کرسکتی۔ لہٰذا بورڈ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔شریشانتھ کا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اب تک کا سب سے بدترین فیصلہ ہے۔انہوں نے بی سی سی آئی کے چنئی سپرکنگز اور راجستھان رائلز کودو سال پابندی کا سامنا کرنے کے بعد دوبارہ کھیلنے کی اجازت دینے کے فیصلے پربھی سوال اٹھایا۔۔

متعلقہ عنوان :