لاہور میں پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹکٹس کے قیمتوں کا اعلان کر دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:32

لاہور میں پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹکٹس کے قیمتوں کا اعلان کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) لاہور میں پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹکٹس کے قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں 29 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پی سی بی نے میچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹکٹس کے قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میچ کیلئے جاوید میانداد، راجاز، عبدالقادر، عبدلحفیظ کاردار انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 1500 روپے، عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 3 ہزار روپے جبکہ وسیم اکرم انکلوڑر کے ٹکٹوں کی قیمت 5 ہزار روپے ہوگی۔۔

متعلقہ عنوان :