سوات،بٹگرام اورگردونواح میں 4.0 شدت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اکتوبر 2017 19:45

سوات،بٹگرام اورگردونواح میں 4.0 شدت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا ..
سوات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر2017ء ) : سوات ، شانگلا، بٹگرام اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سوات ،مینگورہ ،شانگلا،بٹگرام اور گردونواح میں زلزلے کے باعث لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں اوردکانوں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 جبکہ زلزلے گہرائی 125 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔زلزلہ زدہ علاقوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :