کرن کلب فٹ بال ٹورنامنٹ، جناح کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:20

کرن کلب فٹ بال ٹورنامنٹ، جناح کلب نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) کرن کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں جناح کلب نے ذیشان کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، آئی ٹن گرائونڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک جناح کلب کو ذیشان کلب کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، پہلے ہاف کے 9 ویں منٹ میں جناح کلب کے ذیشان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 17 ویں منٹ میں عمیر نے گول کرکے برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہا، ذیشان کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، میچ کمشنر کے فرائض راجہ مسعود نے انجام دیئے،جناح کلب کے صدر طارق محمود چوہدری نے کہا کہ اگر ہمارے کھلاڑی اسی طرح آئند ہ میچ میں جذبے کے ساتھ اور متحد ہو کر کھیلے تو جناح کلب باآسانی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لئے گی اورجناح کلب آئندہ کوارٹر فائنل میچ کرن کلب کے خلاف21 اکتوبر کو کھیلے گی،ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر سابق انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں جن کو چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، (آج) جمعرات کو ہماکلب اور پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، ۔

متعلقہ عنوان :