کوئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے پنجاب سے فرانزک ٹیم کل کوئٹہ پہنچے گی

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:18

کوئٹہ بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے پنجاب سے فرانزک ٹیم کل کوئٹہ پہنچے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) کوئٹہ میں ایلیٹ فورس پر ہونیوالے خودکش بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے پنجاب سے فرانزک ٹیم جمعرات کی صبح کوئٹہ پہنچے گی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرے گی صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ کے علاقے اور مذکورہ کو شاہراہ بلاک کیا گیا ہے تاکہ دھماکے شواہد کی فرانزک تحقیقات کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے اس کے لئے متبادل راستہ اختیار کیا جائے شہریوں کو روڈ کی بندش کی وجہ سے ہونیوالے تکلیف پر معذرت خواں ہے اور امید کر تے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں فورس کے ساتھ تعاون کرینگے فرانزک ٹیم جمعرات کی صبح پنجاب سے کوئٹہ پہنچے گی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے وہاں سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کا سراغ لگانے میں اپنا کردار ادا کرے گی پولیس کی کوشش ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد کو محفوظ رکھا جا سکے اس کے لئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :