امریکا میں سویابین، گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء)امریکا میں سویابین، گندم اور مکئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ فصل کی برداشت کیلئے سازگار موسم کے باعث جلد سپلائی اور بارشوں کے باعث برازیل کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل نومبر کیلئے سویابین کے سودے 5.50 سینٹ کم ہوکر 9.85 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ بورڈ میں گندم کے دسمبر کیلئے سودے 1 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.37 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.5 سینٹ کم ہو کر 3.50 ڈالر فی بشل طے پائے۔۔