سعودی عرب میں مہنگائی کی شر ح میں کمی

تین سے زائد روزمرہ اشیائ کی قیمتوں میں حریت انگیز کمی کا اعلان

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:15

ریا ض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں اشیائ اور سروسز کی پرائس ریکارڈ انڈیکس کے مطابق ستمبر کے مہینے میں روز مرہ استعمال کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں کمی، بعض کی قیمتوں میں تسلسل اور کچھ اشیائ اور سروسز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی مارکیٹ میں تین سے زاید اشیائ کی قیمتوں میں کمی پیداواری لاگت اور درآمدی قیمت میں کمی کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اشیائ کے نرخوں میں کمی سے پرائس کنٹرول اور تجارتی ملاوٹ پر قابو پانے میں کامیابی کی کامیاب حکومتی پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملبوسات اور جوتوں، تفریح اور ثقافت اور ٹرانسپورٹ سروسز میں نمایاں کمی آئی جو بالترتیب 3.1 فی صد، 2.8 فی صد اور 1.6 فی صد کے تناسب سے ظاہر کی گئی ہے۔دوسری جانب تمباکو کی قیمت میں 100 فی صد، تعلیمی سروسز میں 4.4 فی صد اور ٹیلی کمیونیکیشن میں 1.3 تین فی صد اضافہ ہوا۔تمباکو اور مشروبات کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ان پرتعیش اشیائ پر 50 فی صد سے 100 فی صد ٹیکس عائدکرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :