حاصل پور: مسافر بس اور ٹریلر کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

جاں بحق افراد میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:14

حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) حاصل پور میں مسافر بس اور ٹریلر کی ٹکر میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ تفصیلا ت کے مطابق شاہ پور روڈ پر ابلانی کے قریب صادق آباد سے فیصل آباد جانیوالی مسافر بس اور ٹریلر ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ حادثے کے 8 زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں آصفہ، سنیل کمار، سمیرا،عبدالحمید شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :