پنجاب پولیس بھی بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ عوامی خدمت کیلئے پیش پیش

پولیس کھلے مین ہولز کیخلاف مہم کا آغاز کر رہی ہیں: ڈپٹی مئیرلاہور راو شہاب الدین

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی مئیرلاہور راو شہاب الدین نے گذشتہ روز یونین کونسل دھلوکی میں پی سی سی ،نالہ و سیوریج کا افتتاح کیا کارکنوں اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں تمام اوپن مین ہول اور کلورین کے لئے ہدایات اور فنڈ جاری کئے جارہے ہے۔اور آنے والے چند دنوں میںمین ہول جیسے جان لیوا ایشو کو سرے سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا ری ہیں۔

پنجاب پولیس بھی بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ عوامی خدمت کیلئے پیش پیش ہے اور کھلے میں ہولز کیخلاف مہم کا آغاز کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) کی خدمت ،دیانت، امانت اورشفافیت کی سیاست کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے منتخب نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔

اس موقع پر وائس چئیرمین دھلوکی ملک مسکین احمد ،کونسلرز نعیم بھٹی ،سجاد اور معززین ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی ۔عوام ہرموقع پر یوٹرن لینے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ دھرنوں کے ذریعے ملک و قوم کے قیمتی وقت کو بلاجواز ضائع کیا گیا۔اگردھرنا گروپ ہوش کے ناخن لیتا تو بجلی کے کئی منصوبے آج مکمل ہوچکے ہوتے۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ عوام جان چکے ہیں کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے اور کون ان کی ترقی کا مخالف ہے ۔نواز شریف نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔