ریڈزون نیب افسر کے گھر کی چھت پر پڑے مشکوک بریف کیس نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

نیب افسر کے گھر کی چھت پر پڑے مشکوک بریف کیس سے کوئی چیزیں جلد بازی میں نکال کر اسے گھر کی چھت پر پھینک دیا گیا، ابتدائی تحقیقات

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) ریڈزون نیب افسر کے گھر کی چھت پر پڑے مشکوک بریف کیس نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں ۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پیشی سے چند منٹ پہلے کال موصول ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جینس ونگ اعجاز بشیر کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ان کے گھر کی چھت پر مشکوک بریف کیس پڑا ہوا ہے آن لائن کے مطابق جس کے بعد پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں نیب ہیڈکواٹر کے عقب میں رہائش پذیر نیب افسر کے گھر پہنچ گئی بیگ کی چیکنگ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ واپس چلی گئی اس حوالے سے ذرائع کا مذید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں نیب افسر کے گھر کی چھت پر پڑے مشکوک بریف کیس سے کوئی چیزیں جلد بازی میں نکال کر اسے جاتے ہوئے گھر کی چھت پر پھینک دیا گیا ہے ایس پی سٹی شیخ زبیر سے رابطہ نہ ہونے کی صورت پر ایس ایچ او تھا نہ سیکریٹریٹ انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی کا آن لائن کے رابطے پر واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا میں ہائیکورٹ میں ہوں اور میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ۔

متعلقہ عنوان :