پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسیع کرنیکی ضرورت ہے ،ْسیکرٹری خارجہ

سری لنکا اگلے سارک سربراہ اجلاس کے انعقاد کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کریگا ،ْسری لنکا کے صدر مھتری پالا سری سینا سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:06

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسیع کرنیکی ضرورت ..
اسلام آباد /کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سری لنکا کے صدر مھتری پالا سری سینا نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسیع کرنیکی ضرورت ہے ،ْپاکستانی سرمایہ کاروں کو چینی اور سیمنٹ صنعتوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔کولمبو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سری لنکا کے صدر نے گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار سری لنکا میں چینی اور سیمنٹ انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں کیونکہ سری لنکا میں چینی اور سیمنٹ کی بڑی مانگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سری لنکا میں ملکی ضروریات کی صرف 20فیسد چینی پیدا کی جاتی ہے۔انہوں نے پاک سری لنکا کی طویل ترین دو طرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے صدر نے ملک میں جاری اندرونی تنازعہ کو ختم کرنے میں تعاون کی فراہمی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا اگلے سارک سربراہ اجلاس کے انعقاد کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کریگا۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان سری لنکا کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان لائیو سٹاک اور دودھ کی پیداواری سیکٹرز میں سری لنکا کیساتھ تعاون کریگا اور اس سلسلے میں سری لنکن اداروں کے مشاورت سے پروگرام پہلے ہی وضع کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :