وزیر خزانہ فوری استعفیٰ دیں ، کیس بھگتیں ،ْ فواد چوہدری

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے ہر کاغذ کے ساتھ بینک ٹرانزیکشن موجود ہے ،ْترجمان پی ٹی آئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:06

وزیر خزانہ فوری استعفیٰ دیں ، کیس بھگتیں ،ْ فواد چوہدری
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزارت سے فوری استعفیٰ دیں اور کیس بھگتیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے ہر کاغذ کے ساتھ بینک ٹرانزیکشن موجود ہے ،اس لیے کیس میں نہ پہلے کچھ ملا ہے نہ آگے کچھ ملے گا اور صرف خواہشوں پر کوئی نااہل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیرخزانہ 8 سے 2 بجے تک عدالت میں پیش ہوتے ہیں ،ْوزیرخزانہ اس کے بعد وکلا سے اگلی پیشی پر مشاورت کرتے ہیں، وہ 45 منٹ وزارت خزانہ کے امور پر بھی توجہ دیتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث کل شام تک یہاں تھے آج پتا چلا ملک سے باہر چلے گئے، کیس ملتوی ہونے تک نہیں بتایا گیا کہ خواجہ حارث ملک سے باہر ہیں ،ْیہ سب ٹائم ضائع کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں اور ان سب چیزوں پر ہماری نظر ہے۔