عمران اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، چیف جسٹس

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:05

عمران اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، چیف جسٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ 26 اکتوبر سے سارک کانفرنس کے لیے سری لنکا جانا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے جہانگیر ترین کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں شیئرز کیلئے کتنی رقم لگائی گئی اور اللہ یار نے کتنی رقم کے شیئر خریدی وکیل سکندر بشیر نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ملازموں نے 4کروڑ19 لاکھ کے شیئر خریدے،11کروڑ27 لاکھ روپے میں بیچے،ملازمین کو رقم جہانگیر ترین نے فراہم کی تھی،حصص کی خریداری کیوقت جہانگیرترین وزیر نہیں تھے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے ادھر اٴْدھر سے نکل رہے ہیں،عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے،گہرائی سے دونوں مقدمات کو دیکھ رہے ہیں۔عدالت نے بدھ کو کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید سماعت (آج) جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔