پاکستان کو درپیش بے شمار مسائل کا واحد حل تحریک پاکستان کے قائدین کے اٴْصولوں اور افکار پر عمل پیرا ہونے میں ہے ،
اپنے قائدین کے حالات زندگی ، پاکستان کیلئے جدوجہد اور ان کے اختیار کردہ اصولوں کو اپنانے میں ملکی بقاء ہے نوابزادہ لیاقت علی خان پاکستان کے محسن اور مضبوط ایمان کے مالک ،قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راس تھے قائد اعظم کو لیاقت علی خان پر بھرپور اعتماد تھا قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا قائد ملت لیاقت علی خان کی66ویںیوم شہادت کے حوالے سے تقریب سے خطاب
بدھ 18 اکتوبر 2017 19:51
(جاری ہے)
وہ بدھ کوقائد ملت لیاقت علی خان کی66ویںیوم شہادت کے حوالے سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پر وقار تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔
سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ اس جامع اردو یونیورسٹی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کی برسی پر اس تقریب کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید ملت کی زندگی کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے اندر قربانی کا ایسا جذبہ تھا جو کسی او رلیڈر میں دیکھنے میں کم نظر آیا۔قائد ملت کی سیاسی ،سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ان کی خدمات و سیاسی مدبر کو بھارتی رہنما بھی یاد رکھتے ہیں۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ بھارت نے شروع سے ہی پاکستان کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا اور اس امید میں تھا کہ پاکستان بہت جلد ختم ہو کر بھارت کا حصہ بن جائیگا۔سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ قائد ملت نے پاکستان کی جدوجہدکیلئے بے شمار خدمات سرانجام دیں قربانی کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا ان کا دہلی میں شاندار گھر تھا جسے قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پاکستان کے سفارتخانے کیلئے وقف کر دیا۔ قائد ملت تحریک پاکستان میں روشن باب کی مانند ہیں ،پوری قوم قائد ملت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ قائد ملت نے ہمیشہ اتحاد واتفاق سے مسائل کے حل پر زور دیااور شہادت کے وقت بھی ان کے آخری الفاظ خدا پاکستان کی حفاظت کرے تھے۔وہ ہندوستان کے نوابوں میں سے ایک نواب تھے جب ان کی شہادت ہوئی تو ان کے بنک اکاؤنٹ میں صرف 32 روپے تھے انہوں نے اپنا سب کچھ پاکستان اور پاکستان کی عوام کیلئے وقف کر دیا تھا۔سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا کشمیر کے معاملے پر انہوں نے کافی چھان بین کی ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے 23 قراردادیں متفقہ طور پر پاس کی گئیں ہیں اور ہر قرار داد کے آخر میں یہ واضح لکھا ہے کہ کس ملک نے مسئلہ کشمیر کے حق میں ووٹ دیا اور کس نے ووٹ نہیں دیا۔ ان قرار دادوں پر ہندوستان نے بھی دستخط کر رکھے ہیں یہ ایسی چیزیں جو اخلاقی اور آئینی طور پر غیر معمولی ہیں۔سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے علیحدہ ہوا۔ پاکستان کوا ب ایسی حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے جس سے بنگلہ دیش زیادہ دور نہ ہو سکے بنگلہ دیش کے عوام اب بھی پاکستانیوں سے عقیدت اوربھائی چارے سے ملتے ہیں انہوں نے سانحہ بنگلہ دیش کو چند لوگو ں کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مثبت حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے محبت کو فروغ دیں۔ اس موقع پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباء ، سماجی کارکن نسیم عثمانی ، ایڈوائز انسانی حقوق یاسین گوہر و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت کو خراج عقیدت پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.