Live Updates

اورنج لائن ٹرین منصوبہ خادم اعلی شہباز شریف کا عوام کے لئے تحفہ ہے،ملک پرویز حیدر

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:51

راولپنڈی18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کونسل کے ممبر اور ممتاز سیاسی وسماجی رہنما ملک پرویز حیدر نے کہا ہے کہ میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین منصوبہ خادم اعلی شہباز شریف کا عوام کے لئے تحفہ ہے جس سے عوام کو سفری سہولتیں میسر ہونگی میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی مخا لفت کر نے والے وہ سیاسی اداکار ہیں جو دن میں بھی اقتدار کے خواب دیکھتے ہیں ملک کی ترقی وخوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں اپنے بیاں میں ملک پرویز حیدر نے کہا کہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پورے کرے گی اور2018 کے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :