تھانہ نیو ٹاون کے علاقی میں ڈاکو دن دیہاڑ ے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ،

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:51

راولپنڈی18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ای بلاک میں تین ڈاکو دن دیہاڑے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، جبکہ پولیس نے مدعی مقدمہ کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون ای بلاک کے رہائشی وقاص کے گھر کے سامنے ڈاکووں اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :