مزدوروںکے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، بلوچستان لیبر فیڈریشن

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پی ڈبلیوڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے زیر اہتمام دوران ڈیوٹی فوت ہونیوالے ملازمین و مزدوروںکے حقیقی ورثا کی بھرتی ٹیکنیکل ملازمین کی اپ گریڈیشن پرموشن حج کوٹہ اور دیگر جائز مسائل کے حل کیلئے علامتی بھوک ہڑتال اکتالیسویں روز بھی جاری رہی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مزدوروں اور ملازمین نے اپنے مطالبات کے حل کیلئے زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر سینکڑوںمزدور ملازمین موجود تھے بھوک ہڑتالی کیمپ میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر بشیر احمد چیئرمین خان زمان پی ڈبلیووڈی ایمپلائز یونین کے صدر قاسم خان نور الدین بگٹی محمد عمر جتک حبیب اللہ لانگو سلطان مزدور یار عابد حسین بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے کے مزدوروں اور ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے آج پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے پلیٹ فارم سے کوئٹہ سمیت اندروں بلوچستان محکمہ بی اینڈ آر سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ کے ہزاروں مزدور اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور مسائل حل ہونے تک پر امن اور جمہوری انداز میں احتجاج اور ریلیوں و دھرنوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ آج واسا ہیڈ آفس اور پی ڈبلیوڈی ایمپلائز یونین کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے عظیم الشان ریلیا نکالی جانا تھیں اور ہاکی چوک پر سینکڑوں مزدوروں اور ملازمین نے اپنے جائز حقوق اور مسائل کے حل کیلئے احتجاجی دھرنا دینا تھا جسے سریاب روڈ پر ہونیوالے خود کش دھماکے جس میں ہمارے نہتے پولیس اہلکار کوئٹہ شہر کے معصوم شہری شہید ہوئے اس واقعہ اور ضلعی و پولیس انتظامیہ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوئٹہ میں منعقد کی جانیوالی احتجاجی ریلی و دھرنے کو منسوخ کیا اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت گئی اور جلسہ میں سریاب روڈ پر خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر فیڈریشن رہنمائوں اور یونین رہنمائوں نے کہاکہ مزدوروں اور ملازمین کے حقوق کی جدوجہد سے دستبر دار نہیں ہوں گے آج اندروں بلوچستان تمام بڑے شہروںمیں احتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جارہے ہیں جلسہ سے پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے صدر قاسم خان نے کہا کہ محکمہ بی اینڈ آر میں جن درجنوں ملازمین و مزدورووںکی تنخواہیں بند تھیںاس جاری احتجاجی تحریک اور جدوجہدکی بدولت ان بند تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم اپنے جائز حقوق سے دستبر دار نہیں ہوں گے جلد احتجاجی ریلی و جلسوں کا علان کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :