ساہیوال، ٹائروںمیں ہوا بھرنے والی ٹینکی دھماکہ سے پھٹ گئی ، دوکاندار شدید زخمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) نواحی چک 7-104آر میں ٹائروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی دھماکہ ایک دوکاندار محمد امیر شدید زخمی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا گیا ہے تاہم اسکی حالت تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈ پر چک 7-104 آر کے سٹا پ پر ایک دوکاندار محمد امیر نے پنکچر لگانے کی دوکان بنارکھی تھی آج بعد دوپہر ہوا والی ٹینکی سے ایک ٹائر میں ہوا بھر رہا تھا کہ اچانک ٹینکی ایک دھماکہ سے پھٹ گئی دھماکہ کی دور تک آواز سنی گئی ٹینکی کے پھٹنے سے محمد امیر بری طرح زخمی ہوگیا اور ٹینکی کے ٹکڑے دو ر دور تک جا گرے محمد امیر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک ہے۔

پولیس ہڑپہ نے موقعہ پر پہنچ کر اس دھماکہ کی تفتیش شروع کر د ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :