چیچہ وطنی اسٹیشن پر ملتان ایکسپریس کا سٹاپ ختم کر دیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:50

چیچہ وطنی اسٹیشن پر ملتان ایکسپریس کا سٹاپ ختم کر دیا گیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیچہ وطنی اسٹیشن پر ملتان ایکسپریس کا سٹاپ ختم کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو لاہور سے ملتان اور ملتان سے لاہور جانے کے لیے ٹرین کی سہولت کاخاتمہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

مختلف شہریوں ،طلباء وطالبات اور تاجرو ں حاجی محمد شریف، رانا محمد وسیم ، چوہدری وسیم خالد، پروفیسر شاہد رضوان ، محمداشرف زاہداور دیگر نے ملتان ایکسپریس چیچہ وطنی میں دوبارہ اسٹاپ کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران چیچہ وطنی سے لاہور اور اس کے مضافاتی اسٹیشنوں کے لیے 15ہزار سے زائد مسافروں نے چیچہ وطنی اسٹیشن سے ٹکٹ خریدے تھے۔

جبکہ ملتان اور لاہور کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبائو طالبات آمدورفت کے لیے ٹرین کے سفر کو اس لیے بھی ترجیح دیتے ہیں کہ یہ سفر کم خرچ اور با سہولت ہے چیچہ وطنی اسٹیشن پر ملتان ایکسپریس کے خاتمہ سے اب شام 3:10بجے کے بعد رات2:30بجے تک لاہور کے لیے کوئی گاڑی چیچہ وطنی اسٹیشن پر نہیں رکتی ۔جس کی وجہ سے ہزاروںمسافروں کو دیگر ذرائع آمدورفت پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ عوامی سماجی اور تاجر حلقوں نے ملتان ایکسپریس کے اسٹاپ کی بحالی کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی چیچہ وطنی اسٹاپ کا بھی مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :