محترمہ بے نظیرنے جمہوریت پر اپنی جان قربان کر دی ، لیکن انتہاپسندی اور دہشت گردی سے ہار نہیں مانی، جان محمد بلوچ

شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوملک میں جمہوریت کی بحالی، عوام کی والہانہ محبت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے وطن واپس آئیں ،چیئرمین بلدیہ ملیر

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:50

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوملک میں جمہوریت کی بحالی، عوام کی والہانہ محبت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے وطن واپس آئیں ، پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد محترمہ اور جیالے کارکن کبھی بھی ظالموں اور دہشت گردوں کے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں ہوئے شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو ان سے کیسے ڈر سکتیں تھیں،جمہوریت پر اپنی جان قربان کر دی ، لیکن انتہاپسندی اور دہشت گردی سے ہار نہیں مانی ، رانی محترمہ کو شہید ہوئے دس سال ہوگئے ہیں ،18 اکتوبر جمہوریت کی شہزادی کے بے مثال قربانیوں کا دن ہے، ہم اور آپ سب آج یہاں شہید رانی اور شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں ، شہید رانی محترمہ اور کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پیپلز پارٹی کے کارکنوںکا سفر جمہوریت کے حقیقی معنوں میں بحالی تک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رہے گا، شہیدرانی محترمہ کی طرح کارکنوں کی منزل اقدار نہیں شہادت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے شہداء فلیٹ میں شہدا کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی سینئر نائب صدر کراچی ڈیژن راجہ رزاق ، جنر ل سیکرٹری ملیر و رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو، جنرل سیکرٹری لیڈیز ونگ کراچی ڈیژن و رکن سندھ اسمبلی شاہینہ بلوچ، وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت ،چیئرپرسن سماجی بہبود کمیٹی بلدیہ ملیر زیب النساء بلوچ،چیئرپرسن ہیلتھ کمیٹی بلدیہ ملیر سائرہ بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری بلدیہ ملیر میر عباس تالپور، سابق نائب صدر ڈسڑکٹ ملیر عدیل اختر شیخ، نعمان مراد ، امداد جوکھیواور بڑی تعداد میںذمہ داران و کارکنان، شہدا کے لواحقین بھی شریک تھے۔

منعقدہ تقریب میں شہدا کارسازکیلئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :