Live Updates

تحریک پاکستان سے لے کر آج تک ہر جمہوری تحریکوں میں طلباء نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا

ہے،فردوس شمیم نقوی دیگر جماعتوں کے قائدین کی طرح پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کو بھی طلباء سے خطاب کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے،اکرام سدوزئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژ ن کے صدرسید فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان سے لے کر آج تک ہر جمہوری تحریکوں میں طلباء نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ کراچی کے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں جنہیں پاکستان کو بچانے کے لئے آگے آناہوگا۔ اسی سلسلے میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ’’آج کے طلباء ، کل کے رہبر‘‘ کے عنوان سے منعقد کئے جانے والے طلباء کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان25اکتوبر کو صبح11بجے ، کراچی یونیورسٹی، مین یونیورسٹی روڈ پر خطاب کریں گے۔

یہ باتیں انہوں نے سلور جوبلی گیٹ ،کراچی یونیورسٹی، مین یونیورسٹی روڈ پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے رہنما ارسلان گھمن، آئی ایس ایف کراچی کے صدر اکرام سدوزئی، سید محمد طحہ ، طحہ شیخ ،ثاقب اقبال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح-ؒ نے تحریک پاکستان کے دوران طلباء کو متحرک کیا۔

کسی بھی معاشرے کی ترقی میں طلباء کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے رہنما ارسلان گھمن کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے چیئرمین عمران خان کو 25اکتوبر کو طلباء سے خطاب کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔خطاب کی اجازت طلب کرنے کے لئے درخواست انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی جسے انتظامیہ نے قبول نہیں کیا۔

25اکتوبر کے طلباء کنونشن سے ملک گیر طلباء موومنٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے نوجوانوں کو ذمہ داری لینی ہوگی۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے صدر اکرام سدوزئی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے دوہرہ معیار افسوس ناک ہے۔ دیگر جماعتوں کے قائدین کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو بھی طلباء سے خطاب کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :