فوڈ فیسٹیول سے اندازہ ہواپاکستان میں چائنیز کھانے کتنے پسند کئے جاتے ہیں، دیگر شہروں میں بھی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد ہونا چاہئے،چینی قونصل جنرل

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء)کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے کہا ہے کہ فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کر کے اندازہ ہوا کہ پاکستان میں چائنیز کھانے کتنے پسند کئے جاتے ہیں،کراچی کی طرح پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

وہ مقامی ہوٹل میں چائنیز فوڈ فیسٹیول 2017کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ،اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی فیسٹیول میں امریکی وجرمنی کے قونصل جنرل کے علاوہ بیرسٹر عبدالستار ودیگر ملکوں کے سفارت کاروں اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ،چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں چائنیز کھانے شوق سے کھائے جاتے ہیں،اسی طرح چین کے لوگ بھی پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں جو کھانے رکھے گئے ہیں وہ زائقے دار ہیں ان کھانوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہوٹل مینجمنٹ اور چانیز شیف نے مہارت کا مظاہرہ کیا،اس موقع پر جنرل منیجر بیچ لگژی عظیم قریشی نے قونصل جنرل آف چین ودیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹیول کے قومی دن پر ہوٹل کی جانب سے تحفہ ہے،انہوں نے کہا کہ خود فیسٹیولمیں چین کے تمام صوبوں کے کھانے رکھے گئے ہیں اور یہ بات باعث خوشی ہے کہ فیسٹیول میں کراچی میں مقیم چینی شہریوں نے بھی شرکت کی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جس طرح سی پیک جیسا بڑا معاہدہ ہوا ہے ،اسی طرح ہوٹل منیجمنٹ نے بھی فیسٹیول کے زریعے چین کے لوگوں کو درینہ دوستی عوام کی سطح تک بڑھانے کا پیغام دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فیسٹیول میں سی پیک سے منسلک مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے زیادہ لوگ شرکت کریں گے ،فیسٹیول قونصل جنرل وانگ یو نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا،فیسٹیول 6 روز تک جاری رہے گا۔