کوئٹہ بم دھما کے میں شہید ہو نے والے چھ پولیس اہلکا روں کی نماز جنازہ پو لیس لائن کو ئٹہ میں ادا کر دی گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:47

کوئٹہ بم دھما کے میں شہید ہو نے والے چھ پولیس اہلکا روں کی نماز جنازہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) کو ئٹہ بم دھما کے میں شہید ہو نے والے چھ پولیس اہلکا روں کی نماز جنازہ پو لیس لائن کو ئٹہ میں ادا کر دی گئی وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری ،صو بائی وزراء، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجو ہ، جنرل آفیسرز ،آئی جی پولیس ،آئی جی ایف سی اور دیگر سول و عسکری حکام نے نماز جناز ہ میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر شہدا کے ورثاء سے بات چیت کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ نے ان کے عزم وحو صلے کو سراہا اور انہیں یقین دلا یا کہ دہشت گردوںکو کیفر کردار تک پہنچانے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ صو بے کے عوام اور حکومت لو احقین کے غم میں برابر کے شر یک ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھو ڑا جائے گا۔ انہوں نے اس مو قع پر آئی جی پولیس کو شہدا کے لو احقین کی مالی معا ونت اور خا ندان کے ایک فرد کو ملازمت کی فراہمی کے کیس فوری طورپر تیار کرنے کی ہد ایت کی۔ شہدا کے لو احقین نے کہا کہ دہشت گرد ان کے حو صلے پست نہیں کر سکتے حکومت دہشت گرد وں کے خاتمے کو جلد ازجلد یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :