وزیراعلیٰ بلوچستان کا قمبرانی روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوا لے پولیس

انسپکٹرعبدالسلام کی شہادت پر دُکھ کااظہار،شہید انسپکٹر ایک قابل افسر تھے ، ان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا،

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:44

وزیراعلیٰ بلوچستان کا قمبرانی روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے قمبرانی روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹرعبدالسلام کی شہادت پر دُکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید انسپکٹر ایک قابل اورمحنتی پولیس افسر تھے جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہید کے پسماندگان سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دُعا کی ہے۔