چنیوٹ ،آل پاکستان 36 ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کل منعقد ہو گی، ہزاروں کی تعداد میں کارکن ختم نبوت کانفرنس کے لئے بنائے گئے پنڈال پہنچ گئے

سیکورٹی کے سخت انتظامات،ختم نبوت کے رضا کاروں نے پنڈال کے چاروں اطراف میں سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات سنبھال لئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:42

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) آل پاکستان 36 ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کل سے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں نہایت ہی تزک و احتشام سے منعقد ہو رہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان ختم نبوت درود شریف کا ورد کرتے ہوئے پنڈال پہنچ چکے ہیں۔ کانفرنس کے داخلی راستوں کو خوش آمدید کے دیدہ زیب بینروں سے مزین کیا جا چکا ہے۔

کانفرنس کے جمیع امور اور جملہ انتظامی معاملات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ختم نبوت کے رضا کاروں نے پنڈال کے چاروں اطراف میں سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔ شرکائے کانفرنس کے لئے وسیع و عریض پنڈال، فری ڈسپنسری، پارکنگ، فوڈ اینڈ واٹر سپلائی جیسے بیسیوں شعبوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر جامہ تلاشی کے بعد پنڈال جانے کی اجازت ہو گی۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری، مولانا اللہ وسایا اور کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا غلام مصطفی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس سے مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، پیر خواجہ معین الدین کوریجہ سمیت ملک بھر کی ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات کا ایمان پرور خطاب ہوگا۔

کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی اور اسلامیان پاکستان کے قلوب و اذھان میں عشق رسالت کے چراغ روشن کے گی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمٰن ثانی اور مولانا قاضی احسان احمد نے صحافیوں سے کانفرنس کے تفصیلی شیڈول پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی۔

مختلف نشستوں کی صدارت مولانا سید سلمان بنوری، صاحبزادہ عزیز احمد، صاحبزادہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ کندیاں، مولانا سید جاوید حسین شاہ، مولانا قاری محمد یاسین فیصل آباد، مولانا سعید یوسف پلندری، صوفی محمد دین گوجرہ، مولانامفتی شہاب الدین موسی زئی شریف، مولانا محب اللہ لورالائی، پیر رضوان نفیس، مولانا عبدالمجید بیر شریف، مولانا پیر جی عبدالحفیظ رائے پوری، مولانا عبدالغفور قریشی ٹیکسلا و دیگر مشائخ عظام فرمائیںگے۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغازآج 19 / اکتوبر صبح دس بجے نائب امیر مرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمدکے افتتاحی بیان سے ہو گا۔ افتتاحی سیشن سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد کراچی، مولانا توصیف احمد حیدر آباد ،مولانا مختار احمد تھرپارکر، مولانا تجمل حسین نواب شاہ،مولانا محمد حسین ناصر سکھر، مولانا عبدالحکیم نعمانی چیچہ وطنی، مولاناعبدالستار گورمانی خانیوال، مولانا بدر الاسلام عباسی، مولانا غلام حسین جھنگ، مولانا غلام مصطفی چناب نگر ، مولانا محمد طیب اسلام آباد اور مولانا محمد ضیاء الدین آزاد سمیت دیگر کئی حضرات خطاب فرمائیں گے۔

دوسری نشست ظہر کی نماز کے بعد ہو گی۔ جس سے حضرت پیر ناصر الدین خاکوانی، مولانا محمد اعجاز مصطفی کراچی، پیر عبدالرحیم نقشبندی چکوال، مولانا عبدالقیوم حقانی نوشہرہ، مولانا قاری جمیل احمدبندھانی سکھر، مولانا مفتی خالد محمود کراچی، مولانا اشرف علی راولپنڈی خطاب فرمائیں گے۔عصر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوگی۔ شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا شرکاء کے تحریری سوالات کے جوابات دیں گے۔

مغرب کی نماز کے بعد معروف روحانی شخصیت مولانا قاضی زاہد الحسینی اور میاں محمد اجمل قادری مجلس ذکر کرائیں گے۔ عشاء کی نماز کے بعد مولانا محمد یوسف خان، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ مولانا ابو الخیر محمد زبیر ، جمعیت اہلحدیث کے مولانا سیدضیاء اللہ شاہ بخاری، انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر، قاری زوار بہادر، جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد امجد خان،شیخ الحدیث مولانا عبدالرؤف اسلام آباد، مولانا قاضی مشتاق احمد، قاری عبدالوحید قاسمی،جمعیت علماء اسلام (س) کے مولانا سمیع الحق، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا حامد الحق، جماعت اسلامی کے جناب فرید احمدپراچہ، مولانا فضل الرحمان درخواستی، مولانا مفتی محمد راشد مدنی، مولانا عزیز الرحمان ثانی، مولانا و دیگر حضرات خطاب سمیت دیگر حضرات خطاب فرمائیں گے۔

20 /اکتوبر صبح کی نماز کے بعدشیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور درس قرآن ارشاد فرمائیں گے۔بعد ازاں مولانا محمد اسحاق ساقی بہاولپور، مولانا محمد قاسم سیوطی، مولانا محمد خالد عابد، مولانا محمدعارف شامی، مولانا حمزہ لقمان، مولانا محمد خبیب، مولانا محمد اقبا ل ڈیرہ غازی خان، مولانا عبدالرزاق اوکاڑہ، مولانا محمداویس کوئٹہ، مفتی خالد میرکشمیر، مولانا عبدالرشید غازی فیصل آباد، مولانا محمد نعیم خوشاب، حافظ عبدالوہاب جالندھری،اور نماز جمعہ سے مولانا فضل الرحمن درخواستی، مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور خطاب فرمائیں گے۔

اور بعد نماز جمعہ آخری نشست منعقد ہوگی۔ جس میں پیر ذوالفقار احمد نقشبندی ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن خطاب فرمائیں گے۔ علاوہ ازیں نعتیہ کلام سید سلمان گیلانی، حافظ محمد شریف منچن آبادی، مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا محمد قاسم گجر، فیصل بلال حسان، امین برادران و دیگر نامور شعراء پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :