گوجرہ،فوتگی سے واپس جاتے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کوتیز رفتار ٹرک کچل ڈالا ،ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق

اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے ماں بیٹے کی لاشوں کو انسانیت کی تذلیل کی مثال قائم کرتے ہوئے ایمبولینس کی بجائے مزدا ڈالے پر ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ منتقل کیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:42

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) فوتگی سے واپس جاتے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کوتیز رفتار ٹرک کچل ڈالا ،ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ایمبولینس کی بجائے مزدا ڈالے پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے انسانیت کی تذلیل کی گئی،۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کروڑ کے گائوں ایم ایل 111،کے رہائشی ماں بیٹا مسماة زبیدہ بی بی زوجہ محمد رفیق اور اس کا نوجوان بیٹا محمد عابد ولد رفیق اپنی موٹر سائیکل نمبری ایل وائے کے 334پر سوار فیصل آباد سے تحصیل کروڑ جا رہے تھے کہ فیصل آباد ڈجکوٹ روڈ پر گوجرہ سے فیصل آباد جانے والے تیز رفتار لوڈر ٹرک نمبر ٹی کے جی 006نے دونوں ماں بیٹے کو ٹائروں کے نیچے کچل ڈالا جس سے وہ بری طرح کچلے گئے اور دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

آئی این پی کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے ماں بیٹے کی لاشوں کو انسانیت کی تذلیل کی مثال قائم کرتے ہوئے ایمبولینس کی بجائے مزدا ڈالے پر ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا ۔پولیس نے وانا کے رہائشی ٹرک ڈرائیور گل محمد ولد محمد رحیم کوٹرک سمیت گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :