گوجرہ،انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح تاخیر کا شکار
کروڑوں روپے کی لاگت سے بچھائی آسٹروٹرف خراب ہونے کا خدشہ ،کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت بھی نہ مل سکی
بدھ 18 اکتوبر 2017 19:42
(جاری ہے)
لیکن اسٹیڈیم کا افتتاح نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم میں لگی کروڑوں روپے کی آسٹرٹرف خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ آسٹروٹرف کا استعمال نہ ہونا اور اس ہاکی کے انٹرنیشنل ،قومی،اور زیر تربیت کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث کھلاڑی پبلک پارکوں میں پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے لیکن اسٹیڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ، غیر معیاری ، تعمیر میںعالمی معیار اور ضابطوں کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ پنجاب سپورٹس بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھی تاحال تعمیراتی کام کا تکنیکی جائزہ لینے کے لیے بھی ابھی تک دورہ نہیں کیا۔ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہجب تک سپورٹس بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم اسٹیڈیم کا دورہ نہیں کرے گی اور منظوری نہیں دے گی تب تک اسٹیڈیم کا افتتاح نہیں ہو سکے گا۔شائقین ہاکی،انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑیوں ،خاور جاوید، ائولمپیئن عرفان محمود،طارق عمران ائولمپیئن،طارق عزیز ائولمپیئن،شہباز جونیئر ائولمپیئن ،پاکستان ہاکی اسٹارز لورز کلب کے صدر ڈاکٹر محمد حسین و دیگر نے حکومت پنجاب ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے سے اپیل کی ہے ہاکی اسٹیڈیم کا فوری افتتاح عمل میں لایا جا ئے اور اسٹیڈیم کی تعمیر میں ہونے والی غفلت اور ناقص کام کی تحقیقات کروائی جائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.